Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / عدم رواداری کے ماحول پر ایڈیٹرس کی اسوسی ایشن کا اظہار تشویش

عدم رواداری کے ماحول پر ایڈیٹرس کی اسوسی ایشن کا اظہار تشویش

نئی دہلی۔2نومبر ( سیاست ڈٹ کام ) اخبارات کے ایڈیٹرس کی ایک اعلیٰ سطحی تنظیم نے آج عدم رواداری کے ماحول میں مسلسل اضافہ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ امن و اتحاد مختلف طبقوں کے درمیان برقرار رکھے۔ آل انڈیا نیوز ایڈیٹر س کانفرنس ( اے آئی این ای سی) نے یہ بھی نوٹ کیا کہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہندوستان کی تکسریت کا تحفظ کریں ۔ یہ بات انتہائیاطمینان بخش ہے ۔ اپنے جنرل باڈی اجلاس میں جو کل وشوابندھو گپتا کی زیرقیادت منعقد کیا گیا تھا ۔ اسوسی ایشن نے تشدد میں اضافہ پر اظہار تشویش بھی کیا ۔

TOPPOPULARRECENT