Tuesday , July 17 2018
Home / سیاسیات / عدم مفاہمت کا راستہ ترک کرنے کرت سے کانگریس کی اپیل

عدم مفاہمت کا راستہ ترک کرنے کرت سے کانگریس کی اپیل

سی پی آئی ایم سے مفاہمت کیلئے رکاوٹ ختم کی جاسکتی ہے : اشوک چوہان
ممبئی ۔ /4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدراشوک چوہان نے سی پی آئی (ایم) کے لیڈر پرکاش کرت سے اپیل کی کہ ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے وہ کانگریس کے ساتھ مفاہمت نہیں پالیسی کی ضد ترک کردیں ۔ بائیں بازو کی اس جماعت کے اپریل میں ہونے والے اجلاس عام سے قبل اشوک چوہان نے پرکاش کرت سے کہا کہ وہ کانگریس کے ساتھ مفاہمت نہیں اور تعاون نہیں کے عہد پر دوبارہ غورکریں اور اشارہ دیا کہ کانگریس کے ساتھ مفاہمت کے معاملہ میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو اس کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ چوہان نے 2019 ء کے انتخابات سے قبل بی جے پی کی مخالف پارٹیوں کو متحد و مضبوط کی ایک کوشش کے طور پر بھارتیہ بہوجن مہاسنگھ کے صدر اور دلت لیڈر پرکاش امبیڈکر کو ڈاکٹر امبیڈکر کے بعد دلتوں کا ایک عظیم لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنی مخالف کانگریس مہم ترک کردیں ۔ واضح رہے کہ سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے سیاسی طور پر نمایاں اہمیت کی حامل پیشرفت کے طور پر ایک مسودہ قرارداد کے ذریعہ کانگریس سے مفاہمت کی تجویز پیش کی تھی لیکن مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں رائے دہی کے دوران اس قرارداد کو شکست ہوگئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT