Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / عدن میں بندوق برداروں کا ایرپورٹ پر حملہ

عدن میں بندوق برداروں کا ایرپورٹ پر حملہ

عدن ۔ 6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) چند افراد نے جن پر جہادی ہونے کاشبہ ہے یمن کے ایرپورٹ پر شہر عدن میں حملہ کیا ، جس کی وجہ سے فائرنگ کاتبادلہ شروع ہوگیا جس میں کم از کم ایک شہری ہلاک ہوگیا ۔ تقریباً 20 بندوق بردار اہم شاہراہ پر واقع ایرپورٹ کے باب الداخلہ میں زبردستی داخل ہوگئے تھے اور انھوں نے اپنے ساتھی جہادیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا جو گزشتہ ماہ کے اواخر سے قید ہیںاور غیرملکی شہریت رکھتے ہیں۔ ایرپورٹ کے ملازمین نے جوابی کارروائی کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT