Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / عدن میں جھڑپیں ،پانچ افراد ہلاک، پروازیں معطل

عدن میں جھڑپیں ،پانچ افراد ہلاک، پروازیں معطل

عدن ۔ 19مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوبی شہر عدن میں متحارب فورسز کے درمیان جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے ہیں۔شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے نزدیک لڑائی کے بعد تمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ ’العربیہ‘کے مطابق عدن میں یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار سکیورٹی فورسز اور موجودہ صدر عبد ربہ منصور ہادی کے

عدن ۔ 19مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوبی شہر عدن میں متحارب فورسز کے درمیان جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے ہیں۔شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے نزدیک لڑائی کے بعد تمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ ’العربیہ‘کے مطابق عدن میں یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار سکیورٹی فورسز اور موجودہ صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حامیوں کے درمیان آج لڑائی شروع ہوئی تھی جس کے بعد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد ورفت روک دی گئی ہے اور ہوائی اڈے پر صبح سے آنے والے مسافروں کو واپس جانے کی ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔ قبل ازیں صالح کے حامی یمن کی اسپیشل فورسز کے کمانڈر عبدالحافظ السقاف نے شہر میں مختلف شاہراہوں اور ہوائی اڈے کے نزدیک اپنے یونٹ تعینات کردیے تھے لیکن صدر کی وفادار عوامی مزاحمتی کمیٹیوں نے اس پر احتجاج کیا تھا جس کے بعد ان کے درمیان شہر کے مختلف حصوں میں جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔عبد ربہ گذشتہ ماہ دارالحکومت صنعا سے فرار کے بعد عدن آگئے تھے اور انھوں نے اس کو ملک کا عارضی دارالحکومت قرار دیدیا تھا،اب وہ اس شہر میں اپنی اتھارٹی قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ یمنی دارالحکومت پر حوثی باغیوں نے قبضہ کررکھا ہے اور ان کے خلاف مختلف گروپ احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں اور وہ صدر ہادی کی واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT