Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / عدن میں خودکش حملہ، 40 ہلاک

عدن میں خودکش حملہ، 40 ہلاک

صنعاء ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوبی شہر عدن میں ہوئے ایک خود کش حملے میں کم سے کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ حملہ آور نے فوج کے نئے اہلکاروں کی بھرتی کے ایک مرکز میں نوجوانوں کی قطار میں کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا لیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آیا خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز جیکٹ سے خود کو دھماکے سے اڑا یا بارود سے بھری گاڑی کو اڑایا۔ خود کو دولتِ اسلامیہ کہنے والے تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ اس دھماکے کے کچھ دیر بعد ایک فوجی اڈے کے باہر دھماکہ ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT