Saturday , September 22 2018
Home / پاکستان / عدن میں پولیس کے ہاتھوں تین عسکریت پسند ہلاک

عدن میں پولیس کے ہاتھوں تین عسکریت پسند ہلاک

صنعا ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کی پولیس نے کم از کم تین مشتبہ عسکریت پسندوں کو عدن میں ایک دھاوے کے دوران ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں تین ملازمین پولیس بھی ہلاک ہوئے۔ ملازمین پولیس اس کارخانہ میں زبردست داخل ہوگئے تھے جہاں کار بم تیار کئے جاتے تھے۔ دومشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضہ سے دھماکو کمر پٹے اور دیگر ہتھیار ضبط کئے گئے۔ بعدازاں بندوق برداروں نے ایک عالم دین کو عدن میں ان کے گھر کے روبرو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ عدن پر سرکاری قبضہ ہے لیکن القاعدہ اور دولت اسلامیہ اکثر حملے کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT