Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / عدن کے گورنر کاربم حملے میں محفوظ ، دیگر دو ہلاک

عدن کے گورنر کاربم حملے میں محفوظ ، دیگر دو ہلاک

صنعا ۔ 5 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے شہر عدن کے گورنر آج ایک کار بم حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ اُن کے دو باڈی گارڈس ہلاک اور دیگر 3 شدید زخمی ہوگئے ۔ گورنر عیدروس الزبیدی پر حملہ اُن کے پیشرو کی ایک بم دھماکہ میں ہلاکت کے ایک ماہ بعد کیا گیا ہے ۔ سابقہ حملہ کی ذمہ داری دولت اسلامیہ سے ملحق تنظیم نے قبول کی تھی ۔ الزبیدی انتہاپسند گروپس کے خلاف کارروائی کررہے تھے جنھوں نے یمن میں خانہ جنگی کی آگ بھڑکائی ہے ۔ سرکاری فوج نے دفاعی اہمیت کے شہر عدن پر اپنا قبضہ بحال کرلیا ہے ۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب دھماکہ کی آواز پورے عدن میں سنائی دی ۔ حکومت حامی فوج نے حوثی باغیوں کو گزشتہ سال عدن سے نکال باہر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT