Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / عراقی افواج ’دولتِ اسلامیہ کے گڑھ میں داخل‘

عراقی افواج ’دولتِ اسلامیہ کے گڑھ میں داخل‘

بغداد۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراقی حکام نے کہا ہے کہ عراقی افواج خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے جنگجوؤں کو رمادی شہر سے نکالنے کیلئے شہر کے مرکز کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں۔سکیورٹی حکام نے بتایا کہ عراقی افواج جنھیں سنی قبائیلیوں اور امریکہ کی قیادت میں اتحادی طیاروں کی مدد حاصل ہے ،نے پہلے ہی دو ضلعوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے اور وہ دوسرے دو ضلعوں میں داخل ہو گئی ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق عراقی افواج حکومت کے مرکزی کامپلیکس کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں اور انھیں سنائیپرز اور خود کش بمباروں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

TOPPOPULARRECENT