Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / عراقی افواج موصل یونیورسٹی میں داخل

عراقی افواج موصل یونیورسٹی میں داخل

اربل (عراق) ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دو اعلیٰ سطحی آفیسرس کے مطابق خصوصی افواج موصل شہر میں قبضہ کیلئے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں سے نبردآزما رہنے کے بعد اب موصل یونیورسٹی میں داخل ہوگئی ہے جسے ایک قابل ستائش جنگی حربہ تصور کیا جارہا ہے۔ موصل کے مشرقی علاقہ میں واقع یونیورسٹی میں آج صبح داخل ہوکر وہاں موجود کمپاؤنڈ کے قابل لحاظ حصہ پر قبضہ کرلیا۔ آفیسرس نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر یہ بات بتائی کیونکہ انہیں رپورٹرس سے بات کرنے کی اجازت نہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ یونیورسٹی وسیع و عریض رقبہ پر ہے جو عراق کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل کی اعظم ترین علامت تھی اور یہاں سے دولت اسلامیہ نے اپنی سرگرمیاں بھی انجام دی تھیں۔ آفیسرس نے یہ بھی بتایا کہ کیمیکل ہتھیار بنانے کیلئے دہشت گردوں نے اسکول کی کیمسٹری لیاب کا استعمال بھی کیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT