Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / عراقی افواج کا کرکک پر قبضہ

عراقی افواج کا کرکک پر قبضہ

بغداد؍اربیل۔ 21 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق کی فوج نے کرد پیش مرگہ جنگجوؤں کے ساتھ تین گھنٹے تک جاری لڑائی کے بعد کل تیل سے مالا مال کرکک کے آخری ضلع پر بھی قبضہ کرلیا۔عراقی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ امریکی تربیت یافتہ عراق کی اینٹی ٹیریرسٹ یونٹ،وفاقی پولیس ا ور ایران حامی جنگجؤوں نے الطون کفری میں صبح ساڑھے سات بجے کارروائی شروع کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ جب ندی کے کنارے واقع شہر پر عراقی فوجیوں کے مشین گنوں،مورٹارز اور راکٹوں سے کئے گئے تو شدت پسند شہر چھوڑ کر بھاگ گئے ۔قابل غور ہے کہ الطون کفری ضلع کرکک شہر سے ملا ہوا ہے اور کرد جنگجوؤںنے گزشتہ پیر کو یہاں سے عراقی فوج کو پسپا کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT