Friday , December 15 2017
Home / عرب دنیا / عراقی افواج کو شمالی موصل میں سخت مزاحمت کا سامنا

عراقی افواج کو شمالی موصل میں سخت مزاحمت کا سامنا

موصل ۔19 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک سینئر فوجی کمانڈر نے کہا ہیکہ عراقی افواج کو دولت اسلامیہ عسکریت پسندوں سے مشرقی موصل میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ عراقی افواج مشرقی موصل میں دوردراز مقامات تک رسائی کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔ میجر جنرل سمیع العریدی نے کہاکہ ان کی افواج آج صبح کی اولین ساعتوں میں سہاربین اور اولامہ کے علاقوں تک پہونچ چکی ہیں ۔ ان کی عراقی خصوصی افواج نے پڑوسی علاقہ تحریر کو مکمل طورپر آئی ایس باغیوں سے آزاد کروالیا ہے ۔العریدی نے کہاکہ آئی ایس عسکریت پسند سخت مزاحمت کررہے ہیں ۔ وہ راکٹ گرینیڈز اور ورثاء کے ذریعہ فائرنگ کررہے ہیں ۔ ان دونوں علاقوں سے کالے کثیف دھویں کے بادل بھی اُٹھتے ہوئے دکھائی دیئے ہیں۔ آئی ایس کے قبضہ سے موصل کو آزاد کروانے کی مہم 17 اکٹوبر کو شروع ہوئی تھی ۔ یہ عراقی فوج کی سب سے بڑی کارروائی سمجھی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT