Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / عراقی بحران کے تیل کی قیمتوں پر اثرات کے بارے میں مرکزی حکومت فکرمند

عراقی بحران کے تیل کی قیمتوں پر اثرات کے بارے میں مرکزی حکومت فکرمند

نئی دہلی۔23 جون (سیاست ڈا ٹ کام) عراق سے درآمد کئے جانے والے تیل پر زبردست انحصار کی وجہ سے وہاں کی خانہ جنگی کی بناء پر ہندوستان مخدوش حالت میں ہے۔ نئی حکومت کے عراقی بحران کے تیل کی قیمتوں پر اثرات کی بہت زیادہ فکر ہے۔ امکان ہے کہ وہ معیشت بحال کرنے کے لئے تیل کی قیمتوں کے بارے میں کوئی منصوبہ تیار کرے۔ خام تیل کی قیمتوں میں آج تیسرے د

نئی دہلی۔23 جون (سیاست ڈا ٹ کام) عراق سے درآمد کئے جانے والے تیل پر زبردست انحصار کی وجہ سے وہاں کی خانہ جنگی کی بناء پر ہندوستان مخدوش حالت میں ہے۔ نئی حکومت کے عراقی بحران کے تیل کی قیمتوں پر اثرات کی بہت زیادہ فکر ہے۔ امکان ہے کہ وہ معیشت بحال کرنے کے لئے تیل کی قیمتوں کے بارے میں کوئی منصوبہ تیار کرے۔ خام تیل کی قیمتوں میں آج تیسرے دن بھی اضافہ ہوگیا جبکہ عسکریت پسندوں نے عراق میں مزید علاقوں پر قبضہ کرلیا۔ صدر امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ اس بحران کی دیگر ممالک تک بھی توسیع ممکن ہے۔ حکومت کے اعلیٰ سطحی ذرائع نے کہا کہ عراق ہمارے لئے فکرمندی کی وجہ ہے۔ وہاں کے تشدد کا اثر تیل کی سربراہی اور قیمتوں پر بھی مرتب ہوسکتا ہے۔ خام تیل کی قیمت گزشتہ 9 ماہ کی اعظم ترین سطح 115 امریکی ڈالر فی بیارل سے زیادہ ہوچکی ہیں۔ ہندوستان کی درآمدات کا 89 فیصد تیل اور ایندھن رعایتی قیمت پر صارفین کو سربراہ کیا جاتا ہے۔ اس لئے ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کیلئے خاص طور پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ پریشان کن ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT