Tuesday , January 16 2018
Home / Top Stories / عراقی جنگجوؤں کا کیمیائی اسلحہ کی سابقہ فیکٹری پر قبضہ

عراقی جنگجوؤں کا کیمیائی اسلحہ کی سابقہ فیکٹری پر قبضہ

واشنگٹن ، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراقی میں کٹر پسند جنگجوؤں نے جو غیرمعمولی تیزی سے جارحانہ پیش قدمی میں بغداد کے شمال کے بڑے علاقے کو زیر کرچکے ہیں، صدام حسین کی سابقہ کیمیائی اسلحہ فیکٹریوں میں سے ایک پر کنٹرول حاصل کرچکے ہیں، ایک امریکی عہدہ دار نے یہ بات کہی۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا، ’’ہم واقف ہیں کہ آئی ایس آئی ایل نے ال مثانہ کامپلکس پر قبضہ کرلیا ہے‘‘۔ لیکن انھوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیونٹ (آئی ایس آئی ایل) کے جنگجو وہاں کوئی کارگر کیمیکل ہتھیارتیار کرپائیں گے، کیونکہ جو کچھ بھی مادے موجود ہیں وہ پرانے اور ناقابل استعمال ہیں۔

TOPPOPULARRECENT