Wednesday , December 19 2018

عراقی صدر کا دورۂ سعودی عرب ، شاہ عبداللہ سے ملاقات

ریاض۔ 12 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب اور عراق کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر برسوں سے منقطع رابطے عراقی صدر فواد معصوم کے دورۂ سعودی عرب سے بحال ہو گئے ہیں۔عراقی کابینہ کے اہم ارکان کے ساتھ عراقی صدر ریاض پہنچے تو ائیرپورٹ پر نائب ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبداللہ نے اعلی حکام کے ہمراہ خیر مقدم کیا۔ دورہ کرنے والے عراقی وزراء میں وز

ریاض۔ 12 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب اور عراق کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر برسوں سے منقطع رابطے عراقی صدر فواد معصوم کے دورۂ سعودی عرب سے بحال ہو گئے ہیں۔عراقی کابینہ کے اہم ارکان کے ساتھ عراقی صدر ریاض پہنچے تو ائیرپورٹ پر نائب ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبداللہ نے اعلی حکام کے ہمراہ خیر مقدم کیا۔ دورہ کرنے والے عراقی وزراء میں وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ بھی شامل ہیں۔بعد ازاں عراقی صدر نے خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے کی صورتحال زیر غور رہی۔ شاہ عبداللہ سے ملاقات میں عراقی سلامتی اور خطے کا استحکام اہم ترین موضوع رہے۔ سعودی عرب اور عراق کے درمیان سالہا سال تک تعلقات میں کشیدگی کی صورت حال رہی ہے۔ خصوصاً حالیہ برسوں میں نوری المالکی کے دور حکومت میں فرقہ وارانہ ایجنڈے کی بنیاد پر حکومت کرنے کے المالکی کی کوششوں نے پڑوسیوں سے بھی تعلقات کو نقصان پہنچایا۔ نوری المالکی کے بعد عراقی صدر فواد نے حیدر العبادی کو ماہ اگست میں عراقی وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کئے جانے کے بعد سعودی عرب نے نامزد وزیر اعظم کے علاوہ صدر فواد دونوں کو مبارکباد کا پیغام بھجوایا ہے۔ شاہ عبداللہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا تھا،’’حیدر العبادی کی نامزدگی دو طرفہ ہم آہنگی میں اضافے کا باعث بنے گی اور اس سے عراقی عوام کو اتحاد و استحکام میسر آئے گا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT