Saturday , December 16 2017
Home / عرب دنیا / عراقی فوج ،دولت اسلامیہ کے آخری گڑھ کے دیہات پر قابض

عراقی فوج ،دولت اسلامیہ کے آخری گڑھ کے دیہات پر قابض

الصغریٰ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی سرکاری افواج اور نیم سرکاری شعبہ نے آج اس سرزمین پر دولت اسلامیہ کے آخری مستحکم گڑھ مغربی صوبہ عنبر کے شام کی سرحد سے متصل دیہات پر اپنا قبضہ بحال کرلیا۔ سرکاری فوجوں نے الریحانہ دیہات پر اپنا قبضہ بحال کیا۔ اس پر تین سمتوں سے حملہ کرتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ عراق کے کرنل نے کہا کہ دولت اسلامیہ کے بعض جنگجو قصبہ انا کی سمت فرار ہوگئے جو 8 کیلومیٹر کے فاصلے پر مغرب کی جانب ہے اور عراق کی فوج کا اگلا نشانہ ہے۔ مشترکہ کارروائی کمان عراق میں دولت اسلامیہ کے خلاف اپنے توپ خانے اور بکتر بند شاخوں کے ساتھ جنہیں حاشد الشابی نیم فوجی اتحاد کے توپ خانے کی مدد حاصل ہے۔ جارحانہ کارروائی کا سحر کے وقت آغاز کرتے ہوئے الریحانہ پر اپنا قبضہ بحال کرلیا اور قریبی دیہات انا کی جانب پیشرفت کا آغاز کردیا۔ عراقی فوج کے ہیلی کاپٹرس اور جنگی طیاروں نے امریکی زیرقیادت کارروائی میں مدد دی۔

TOPPOPULARRECENT