Saturday , June 23 2018
Home / عرب دنیا / عراقی فوج اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ، مہلوکین میں 4 بچے شامل

عراقی فوج اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ، مہلوکین میں 4 بچے شامل

بغداد 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فوج اور عسکریت پسندوں میں بغداد کے مغرب میں جھڑپ کے دوران کم از کم 4 بچے ہلاک ہوگئے۔ اقوام متحدہ نے کہاکہ عراق کا انسانی بحران عروج پر پہونچ چکا ہے کیونکہ انتہا پسند دولت اسلامی گروپ یلغار کرتا جارہا ہے۔ جون میں اپنی جارحانہ کارروائی کے بعد القاعدہ سے ترک تعلق کرنے والے گروپ نے عراق کے بیشتر شمالی ا

بغداد 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فوج اور عسکریت پسندوں میں بغداد کے مغرب میں جھڑپ کے دوران کم از کم 4 بچے ہلاک ہوگئے۔ اقوام متحدہ نے کہاکہ عراق کا انسانی بحران عروج پر پہونچ چکا ہے کیونکہ انتہا پسند دولت اسلامی گروپ یلغار کرتا جارہا ہے۔ جون میں اپنی جارحانہ کارروائی کے بعد القاعدہ سے ترک تعلق کرنے والے گروپ نے عراق کے بیشتر شمالی اور مغربی علاقہ پر قبضہ کرتے ہوئے لاکھوں افراد کو بے گھر کردیا ہے جن میں اکثریت مذہبی اقلیت عیسائی اور یزیدی فرقہ کی ہے۔ اِس سے عراقی کردوں کو بھی خود اختیار کرد علاقہ میں خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ نے کل عراق کی صورتحال کو تیسرے درجہ کی ہنگامی صورتحال قرار دیا تھا کیونکہ مزید اشیاء ، رقمیں اور اثاثہ جات بے گھر لوگوں کی امداد کے لئے روانہ کی جارہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ نیکولے ملاڈینوف نے نشاندہی کی کہ موجودہ انسانی آفت انتہائی پیچیدہ اور اعلیٰ سطحی ہے۔

TOPPOPULARRECENT