Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / عراقی فوج کا آئی ایس کے آخری علاقے پر حملہ!

عراقی فوج کا آئی ایس کے آخری علاقے پر حملہ!

بغداد۔ 25 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) عراقی فوج شامی سرحد کے قریب اپنے آخری علاقے بین الاقوامی دہشت گردانہ تنظیم دولت اسلامیہ کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے زبردست حملہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔فوج نے آج یہ اطلاع دی۔بغداد میں فوج کے مشترکہ آپریشن کمان کی جانب سے مغربی علاقے القویم اور راوا میں طیاروں سے گرائے گئے ورقیوں میں کہا گیا ہے کہ فوج آپ کو آزاد کرانے آرہی ہے ۔

 

پیرس : حسن البنا کے پوتے کے ساتھ ’’سرکاری‘‘ تحقیقات ہوں گی
دبئی۔ 25 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) پیرس میں عدالتی ذریعے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فرانسیسی استغاثہ نے سوئس ماہر تعلیم اور آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کے پروفیسر طارق رمضان کے خلاف فرانسیسی مصنفہ ہندہ عیاری کے عائد کردہ سنگین الزامات کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق مصری کالعدم جماعت الاخوان المسلمون کے بانی حسن البنا مرحوم کے 55 سالہ پوتے کے ساتھ عصمت ریزی ، ہراسانی ، تشدد اور ڈرانے دھمکانے کے الزامات کے حوالے سے پوچھ گچھ ہو گی۔ہندہ عیاری نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات ’’میں نے آزاد ہونے کا انتخاب کیا‘‘ کے نام سے لکھی جانے والی اپنی کتاب میں کیا۔

TOPPOPULARRECENT