Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / عراقی فوج کا موصل کے قریب دواخانہ پر قبضہ بحال

عراقی فوج کا موصل کے قریب دواخانہ پر قبضہ بحال

موصل ۔ 2جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) عراقی فوج نے ایک دواخانہ اور دیگر طبی اداروں پر مغربی موصل میں اپنا قبضہ بحال کرلیا ہے ۔ اس طرح دولت اسلامیہ کے پرانے شہر موصل میں خفیہ ٹھکانے الگ تھلگ ہوکر رہ گئے ہیں ۔ موصل پر قبضہ کی سرکاری فوج کی کوششیں آخری مرحلہ میں ہیں ۔ وزارت داخلہ کے بیان کے بموجب سیناٹیجنگ ہاسپٹل اور دیگر طبی اداروں پر سرکاری فوج کا قبضہ بحال ہوچکا ہے اور پرانے شہر موصل پر حکومت کے قبضہ کی کوشش آخری مرحلہ میں ہے ۔

امارات کی آبی حدود میں تقریباً ہندوستانی ملا ح محصور
دبئی ۔ 2جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) تقریباً 100ہندوستانی ملاح جو 22بحری جہازوں میں سوار ہیں متحدہ عرب امارات کی آبی حدود میں پھنس گئے ہیں ۔ انہوں نے ہندوستانی قونصل جنرل دبئی سے مدد کی درخواست کی ہے ۔ دبئی کے ہندوستانی قونصل جنرل وپل کے حوالے سے روزنامہ ’’ گلف نیوز‘‘ نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی آبی حدود میں پھنسے ہوئے تقریباً 100ہندوستانی ملاحوں میں ہندوستانی قونصل سے مدد کی درخواست کی ہے ۔ قونصل جنرل وپل نے کہا کہ 22بحری جہازوں میں 97ہندوستانی ملاح سوار ہیں اور ہندوستانی قونصل خانہ ان کی ہر ممکن مدد کرنے کیلئے کوشش کررہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT