Saturday , December 15 2018

عراقی وزیراعظم کی اوباما سے 14 اپریل کو ملاقات

واشنگٹن ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما وزیراعظم عراق حیدرالعبادی سے 14 اپریل کو وائیٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے جہاں دونوں قائدین مختلف معاملات بشمول دولت اسلامیہ کے خلاف فوجی کارروائی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان حکمت عم

واشنگٹن ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما وزیراعظم عراق حیدرالعبادی سے 14 اپریل کو وائیٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے جہاں دونوں قائدین مختلف معاملات بشمول دولت اسلامیہ کے خلاف فوجی کارروائی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان حکمت عملی کی شراکت داری کے ساتھ ساتھ عراق اور امریکہ کے درمیان سیاسی اور دفاعی تعاون کا غماز ہوگا جس میں دولت اسلامیہ کے خلاف فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔ صدر اور وزیراعظم کے درمیان مختلف موضوعات زیربحث آئیں گے جن میں سب سے اہم دولت اسلامیہ کے قلع قمع کیلئے وضع کی جانے والی حکمت عملی ہوگی۔ عراقی عوام کی ضروریات کی تکمیل کے علاوہ ملک تمام مسلکوں سے تعلق رکھنے والے عوام کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے باہمی تعاون اور عراق اور امریکہ کے درمیان ثقافتی، تجارتی اور سیاسی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ عراق پر فوج کشی کرتے ہوئے اور بعدازاں 2003 تا 2011ء عراق پر قابض رہنے کے بعد امریکی فواج نے عراق کا تخلیہ کردیا تھا لیکن دولت اسلامیہ کے ابھرنے کے بعد 2600 امریکی فوجی دوبارہ عراق آ گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT