Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / عراقی وزیر اعظم نے سکیورٹی سربراہ کو برطرف کر دیا

عراقی وزیر اعظم نے سکیورٹی سربراہ کو برطرف کر دیا

بغداد۔ 9جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق میں گزشتہ شب ایک شیعہ مزار پر دہشت گردانہ حملے کے بعد وزیر اعظم حیدر العبادی نے ملکی سکیورٹی چیف کو برطرف کر دیا ہے۔ اوائل ہفتہ عراق میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم سے کم 292 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بغداد سے 80 کلومیٹر شمال کی جانب واقع شہر بلد میں ایک شیعہ مزار اور ایک قریبی مارکیٹ پر کیے جانے والے اس حملے میں 37 افراد ہلاک جبکہ 62 دیگر زخمی ہوئے۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کر لی ہے۔ بغداد میں رواں ہفتے تقریباً تین سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT