Saturday , September 22 2018
Home / عرب دنیا / عراقی وزیر اعظم کا کرد خطہ پر عائد پابندیاں ہٹانے کا اعلان

عراقی وزیر اعظم کا کرد خطہ پر عائد پابندیاں ہٹانے کا اعلان

بغداد۔ 14 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراقی حکومت نے آزاد کردستان کے لیے ریفرنڈم کے بعد خطے کے لیے بین الاقوامی پروازوں کو معطل کرنے سمیت دیگر عائد کردہ پابندیوں کو ہٹانے کا اعلان کر دیا۔عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرد خطے کے دونوں بڑے شہروں اربیل اور سلیمانیہ کے ائرپورٹ کے لیے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔یاد رہے کہ عراق کی حکومت نے ستمبر 2017ء میں آزاد کردستان کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کئی پابندیاں عائد کی تھیں۔حکومت کی جانب سے دسمبر میں ان پابندیوں کو مزید دو ماہ کے لیے توسیع دی گئی تھی جبکہ فروری میں تین ماہ تک وسعت دی تھی تاہم وزیراعظم حیدر العبادی نے مذاکرات کے بعد اپنے بیان میں پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم کے بیان کے مطابق پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ مقا می کرد انتظامیہ کی جانب سے مرکز کے کنٹرول کو دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کے بعد کیا گیا ہے ۔اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان سعد الحدیثی کا کہنا تھا کہ پابندی ہٹانے کے فیصلے پر عمل در آمد آئندہ چند دنوں میں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT