Tuesday , December 11 2018

عراقی پارلیمنٹ میں اسپیکر کا انتخاب فورسیس کی تکریت میں پیشقدمی

بغداد ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے پارلیمنٹ نے آج اسپیکر کا انتخاب کرلیا جس کے ساتھ تشکیل حکومت کے عمل کی راہ ہموار ہوگئی ہے جو بار بار تاخیر کا شکار ہوتی رہی جبکہ سیکوریٹی فورسیس نے عسکریت پسندوں کے زیرقبضہ تکریت میں پیشقدمی جاری رکھی ہے۔ عالمی طاقتوں اور عراق کے اعلیٰ شیعہ عالم آیت اللہ علی السیستانی نے ایم پیز پر دباؤ بڑھاد

بغداد ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے پارلیمنٹ نے آج اسپیکر کا انتخاب کرلیا جس کے ساتھ تشکیل حکومت کے عمل کی راہ ہموار ہوگئی ہے جو بار بار تاخیر کا شکار ہوتی رہی جبکہ سیکوریٹی فورسیس نے عسکریت پسندوں کے زیرقبضہ تکریت میں پیشقدمی جاری رکھی ہے۔ عالمی طاقتوں اور عراق کے اعلیٰ شیعہ عالم آیت اللہ علی السیستانی نے ایم پیز پر دباؤ بڑھادیا تھا کہ وہ اپنے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے جاریہ زبردست جہادی مہم سے لڑنے میں مدد کرے جس نے بغداد کے شمال اور مغرب کے کئی حصوں کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ دو سیشنس میں کوئی پیشرفت نہ ہونے کے بعد ایم پیز نے آخرکار سلیم الجبوری کو پارلیمانی اسپیکر منتخب کرلیا، جو ایسا عہدہ ہے جس پر روایتی طور پر سنی عرب کا انتخاب ہوتا آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT