Tuesday , December 11 2018

عراقی پولیس شاپنگ مال میں داخل، بندوق بردار ہلاک

کرکک 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی پولیس شمالی شہر کرکک کے ایک شاپنگ مال میں داخل ہوگئی جسے بندوق بردار افراد قریبی پولیس اسٹیشن پر حملہ کے لئے استعمال کرچکے تھے۔ 3 گھنٹے طویل مقابلہ کے بعد 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرتے ہوئے اِس مقابلہ کا اختتام کیا گیا۔ مال میں کئی دوکاندار پھنس گئے تھے جنھیں چھٹکارا دلایا گیا۔ کرکک کے پولیس کمانڈر کے بموجب عسکریت پسندوں نے پولیس کو 6 منزلہ عمارت جواہر مال کرکک کی چھت سے فائرنگ کرتے ہوئے رات بھرروکے رکھا۔ اُنھوں نے پولیس عہدیداروں اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والے شہریوں پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔ آج سحر کے وقت پولیس عہدیدار شاپنگ مال میں داخل ہونے اور عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ بریگیڈیر جنرل سرحد قادر نے کہاکہ کوئی فوجی یا شہری تصادم میں زخمی نہیں ہوا۔ حالانکہ شاپنگ مال کا بیشتر حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT