Saturday , July 21 2018
Home / عرب دنیا / عراق انتخابات :مقتدیٰ الصدر کی پارٹی کو سبقت

عراق انتخابات :مقتدیٰ الصدر کی پارٹی کو سبقت

بغداد، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے پارلیمانی انتخابات میں شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدرکی پارٹی کو سبقت حاصل ہے ۔عراق کے الیکشن کمیشن نے یہ اطلاع دی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ آدھے سے زیادہ ووٹوں کی گنتی کی جا چکی ہے اور اس وقت شیعہ رہنما کی پارٹی برتری بنائے ہوئی ہے ۔عراق کی 18 ریاستوں میں سے 10 ریاستوں میں 95 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے ۔ مقتدیٰ الصدر ملک کی سیاست میں زبردست واپسی کر سکتے ہیں۔ ایران حامی مخالفین نے ان کودرکنار کیا ہوا تھا۔ ایران حمایت یافتہ شیعہ فوجی رہنما ہادی الامیری کی پارٹی دوسرے نمبر پر چل رہی ہے ۔ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کی پارٹی تیسرے نمبر پرہے ۔اس سے پہلے سیکورٹی اورالیکشن کمیشن ذرائع نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کی سبقت کی اطلاع دی تھی۔قابل غور ہے کہ عراق سے دولت اسلامیہ کو نکال باہر کرنے کے بعد پہلی بار پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔عراق انتخابات میں 44.52 فیصد پولنگ ہوئی تھی جو گزشتہ انتخابات سے کم ہے ۔ عراق انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT