Tuesday , December 11 2018

عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں زلزلہ، ایک ہلاک،متعدد زخمی

تہران، 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں اتوار کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ اس دوران ایک کی موت جبکہ 716دیگر زخمی ہوگئے ۔عراق کے زلزلہ انتباہ مرکز کے مطابق ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.3 ناپی گئی۔ زلزلے کی وجہ سے عراقی کردستان کے علاقے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور 43 دیگر زخمی ہو گئے ۔سی این این نے امریکی جیولوجی سروے کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایران کے کرمن شاہ اسلامی شہر سے 114 کلومیٹر شمال مغربی علاقے میں 65 کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔افسران نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے تھمنے کے بعد متاثرہ علاقوں میں چھ راحت اور بچاؤ ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔ فوج اور اس کے نیم فوجی دستہ ریوولیوشنری گارڈ بھی بچاؤ مہم میں تعاون کررہا ہے ۔افسران کے مطابق زلزلہ کرمن شاہ کے کچھ روڈویز سمیت شہری اور دیہی علاقوں میں کئی مکانات کو نقصان پہنچنے کی خبریں ہیں۔ احتیاط کے طور پر بجلی کی سپلائی بند کئے جانے کے سبب لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ زلزلے کے جھٹکے عراق کے دارالحکومت بغداد تک محسوس کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT