Saturday , July 21 2018
Home / ہندوستان / عراق اور سلواکیہ کیلئے ہندوستان کے نئے سفیروں کا تقرر

عراق اور سلواکیہ کیلئے ہندوستان کے نئے سفیروں کا تقرر

نئی دہلی 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزارت اُمور خارجہ نے پرم جیت مان اور اے اجئے کمار کو بالترتیب جمہوریہ سلواکیہ اور جمہوریہ عراق کے لئے ہندوستان کا آئندہ سفیر مقرر کیا ہے جبکہ انومالا گتیش شرما کو جمہوریہ فجی کا آئندہ ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ اجئے کمار فی الحال تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانے میں بحیثیت قونصل اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور مسٹر مان وزارت اُمور خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری اور انو مالا گتیش شرما ازبکستان میں ہندوستان کی سفیر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT