Monday , June 18 2018
Home / عرب دنیا / عراق اور شام کی جنگ میں اٹلی کے ہزاروں جنگجو شریک

عراق اور شام کی جنگ میں اٹلی کے ہزاروں جنگجو شریک

روم ۔24اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) اٹلی کے وزیرداخلہ نے کہا کہ شمالی عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کی صفوں میں اٹلی کے چند درجن جنگجو بھی شامل ہیں ۔اٹلی کو اس بات کی تشویش ہے کہ انتہا پسند گروپ پہلے ہی روم کے لئے خطرہ بنتا جارہا ہے ۔ ایک اخبار میں شائع انٹرویو میں وزیر داخلہ اٹلی نے 29جون کو دولت اسلامیہ کے اس اعلان کا حوالہ دیا کہ اس کے جنگجو روم کا محاصرہ کریں گے جہاں وہ اٹلی کے اس شہر کو اسلام کا دارالخلافہ بنائیں گے ‘ اٹلی کو ان طاقتوں سے سنگین خطرہ لاحق ہے ۔

عراق جنگ میں ایرانی سپاہی شامل نہیں : ظریف
بغداد۔24اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج بغداد میں اس بات کی تردید کی کہ عراق میں جاری جنگ میں ایران کے سپاہی شریک ہیں ۔ جہادیوں کے خلاف جنگ کرنے عراقی افواج کا ساتھ دینے سے متعلق اطلاع کی انہوں نے تردید کی ۔ ہم عراق کی حکومت کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور کردش حکومت کے ساتھ بھی ملکر کام کررہے ہیں لیکن ایران کی فوج یہاں سرگرم نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT