Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / عراق: داعش کے ٹھکانوں پر ایرانی طیاروں کی بمباری

عراق: داعش کے ٹھکانوں پر ایرانی طیاروں کی بمباری

واشنگٹن۔ 3 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جیٹ طیاروں نے مشرقی عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ، امریکی محکمہ دفاع پنٹگان کے ترجمان ریئر ایڈمرل جون کربی نے بتایا کہ ایرانی جیٹ طیاروں نے عراق کے مشرقی صوبہ دیالہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ تاہم اس سلسلے امریکی فوج سے باہمی رابطہ نہیں تھا۔ پن

واشنگٹن۔ 3 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جیٹ طیاروں نے مشرقی عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ، امریکی محکمہ دفاع پنٹگان کے ترجمان ریئر ایڈمرل جون کربی نے بتایا کہ ایرانی جیٹ طیاروں نے عراق کے مشرقی صوبہ دیالہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ تاہم اس سلسلے امریکی فوج سے باہمی رابطہ نہیں تھا۔ پنٹگان کے مطابق کارروائی میں امریکی ساختہ ایف 4 فینٹمز جیٹ طیارے استعمال کئے گئے۔ ریئر ایڈمرل جان کربی نے کہا کہ داعش کے خلاف دیگر ملکوں سے فوجی معاونت عراقی حکومت کا حق ہے اور امریکہ کا اس سے کوئی واسطہ نہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے عراق میں ایرانی فوجی کارروائی کی تصدیق کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT