Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / عراق سے آج 140 ہندوستانیوں کی واپسی

عراق سے آج 140 ہندوستانیوں کی واپسی

نئی دہلی ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شہر بصرہ میں لیبر کے مسائل میں ملوث 140 ہندوستانی کل ہندوستانی سفارتخانہ کی مداخلت پر ہندوستان واپس ہوجائیں گے۔ لیبر مسائل کی یکسوئی ہوچکی ہے اور سفارتخانہ کی مداخلت پر بصرہ سے کل 140 ہندوستانیوں کو واپس روانہ کیا جارہا ہے ۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے آج ٹوئٹر پر تہریر کیا کہ سینکڑوں ہندوستانی

نئی دہلی ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شہر بصرہ میں لیبر کے مسائل میں ملوث 140 ہندوستانی کل ہندوستانی سفارتخانہ کی مداخلت پر ہندوستان واپس ہوجائیں گے۔ لیبر مسائل کی یکسوئی ہوچکی ہے اور سفارتخانہ کی مداخلت پر بصرہ سے کل 140 ہندوستانیوں کو واپس روانہ کیا جارہا ہے ۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے آج ٹوئٹر پر تہریر کیا کہ سینکڑوں ہندوستانی مختلف شعبوں میں عراق میں برسرکار ہیں۔ ذرائع کے بموجب ان ہندوستانیوں کو تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہے۔ چنانچہ سفارتیخانہ کو انہیں وطن واپس روانہ کرنے کی کارروائی میں شامل ہونا پڑ رہا ہے۔ ابتداء میں یہ ہندوستانی اپنی تنخواہیں حاصل کرنے تک وطن واپسی سے انکار کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT