Friday , December 15 2017
Home / عرب دنیا / عراق سے ایرانی جنگجو واپس آجائیں : ٹلرسن

عراق سے ایرانی جنگجو واپس آجائیں : ٹلرسن

ریاض/دوحہ،23اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے عراق اور عرب کے لیڈروں کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ کرنے کے بعد آج کہا کہ اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس)سے لڑنے میں عراق کی مدد کرنے والے ایران حامی جنگجوؤں کو واپس لوٹ جانا چاہئے ۔مسٹر ٹلرسن کے اس بیان کو خلیجی ممالک پر ایران کے اثرات کو کم کرنے کی امریکی کوششوں کی شکل میں دیکھا جارہاہے ۔امریکہ وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران حمایت یافتہ جو جنگجو عراق میں آئی ایس اور داعش سے لڑنے میں اس کی مدد کررہے ہیں ،انہیں واپس لوٹ جانا چاہئے کیونکہ لڑائی اب تقریباً ختم ہورہی ہے ۔مسٹر ٹلرسن نے سعودی عرب میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے جنگجوؤں کو عراق سے چلے جانا چاہئے ،اس کے علاوہ جو دوسرے غیر ملکی جنگجو عراق میں موجود ہیں انہیں بھی واپس چلے جانا چاہئے ،تاکہ عراق کے لوگ ان علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرسکیں جنہیں آئی ایس کے قبضہ سے چھڑایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عراق سے غیر ملکی جنگجوؤں کی واپسی کے بعد ہی وہاں کے شہریوں کی زندگیاں دوبارہ معمول پر آسکیں گی۔ سعودی عرب میں یہ بیان دینے کے بعد امریکی وزیر خارجہ قطر کی راجدھانی دوحہ پہنچے ۔یہا ں مسٹر ٹلرسن نے کہا کہ عراق میں دولت اسلامیہ کا مقابلہ کرنے کیلئے کرد جنگجوؤںکو متحد ہونا چاہئے۔ عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی کی حمایت کرتے ہوئے مسٹر ٹلرسن نے کہاکہ وزیر اعظم حیدرالعبادی کا اپنے ملک اور فوجی مہمات پر مکمل کنٹرول ہے۔ انہیں اپنی آئینی ذمہ داریاں معلوم ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ آئین پر پوری طرح عمل ہوگا۔امریکہ وزیرخارجہ کے اس بیان پر ایران کے وزیر خارجہ جاوید ظریف نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ایران اور عراقی شیعوں نے اپنی قربانی نہ دی ہوتی تو آئی ایس بغداد پر راج کررہاہوتا

TOPPOPULARRECENT