Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / عراق سے مزید 180 ہندوستانی شہری واپس

عراق سے مزید 180 ہندوستانی شہری واپس

نئی دہلی ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنگ سے متاثرہ عراق کے شہر بصرہ سے آج مزید 180 ہندوستانی شہری عراقی ایرویز کے خصوصی طیارے سے واپس ہوئے۔ اس طرح ملک واپس ہونے والوں کی تعداد 3500 سے زائد ہوچکی ہے۔ وزارت امورخارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ عراقی ایرویز کا خصوصی طیارہ جس میں 180 سے زائد ہندوستانی سوار تھے، بصرہ سے آج یہاں پہنچا۔ وزارت نے پہلے ہی 2500 سے زائد ٹکٹس فراہم کردیئے ہیں تاکہ عراق میں موجود ہندوستانی شہریوں کی واپسی میں سہولت ہوسکے۔ اس کے علاوہ آجرین کیلئے زائد ایک ہزار ٹکٹس کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔ اس دوران وزارت امورخارجہ ان 39 ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت رہائی کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے جو اس وقت آئی ایس آئی ایس کی تحویل میں ہے۔ حکومت تمام پڑوسی خلیجی ممالک سے ان ورکرس کی رہائی کے سلسلہ میں ربط قائم کئے ہوئے ہیں۔ ایک اندازہ کے مطابق عراق میں 10 ہزار ہندوستانی شہری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT