Sunday , November 18 2018
Home / ہندوستان / عراق سے نعشوں کی واپسی کیلئے 8 تا 10 دن درکار : وی کے سنگھ

عراق سے نعشوں کی واپسی کیلئے 8 تا 10 دن درکار : وی کے سنگھ

نئی دہلی 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ نے آج کہاکہ عراق میں ہلاک تمام 39 ہندوستانیوں کی نعشیں وطن واپس لانے کے لئے 8 تا 10 دن درکار ہوسکتے ہیں کیوں کہ ان کی منتقلی کیلئے قانونی عمل کی تکمیل لازمی ہے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ سشما سوراج نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا تھا کہ عراقی شہر موصل میں 2014 ء کے دوران دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کی طرف سے اغوا شدہ 39 ہندوستانی فوت ہوچکے ہیں اور ان کی نعشیں برآمد کی جارہی ہیں۔ وی کے سنگھ نے جو ان مغویہ ہندوستانیوں کا پتہ چلانے کی کوشش میں کئی مرتبہ عراق کا دورہ کرچکے ہیں، پارلیمنٹ کے باہر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’(نعشیں واپس لانے کے لئے) 8 تا 10 دن درکار ہوں گے۔ ہم عراقی حکام سے اطلاعات کا انتظار کررہے ہیں۔ اس کے لئے قانون عمل کی تکمیل ضروری ہوگی‘‘۔ اُنھوں نے کہاکہ ہندوستانیوں کی اموات کی توثیق کے لئے حکومت ممکنہ مساعی میں مصروف ہے۔ وی کے سنگھ نے مزید کہاکہ ’’سشما جی پارلیمنٹ میں یہ بیان دے چکی تھیں کہ ان افراد کے زندہ رہنے یا ہلاکت کے ٹھوس ثبوت کی دستیابی کے بعد ہی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ کو مطلع کیا جائے گا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT