Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / عراق سے ہندوستانیوں کی محفوظ واپسی کے اقدامات پر زور

عراق سے ہندوستانیوں کی محفوظ واپسی کے اقدامات پر زور

رکن راجیہ سبھا کانگریس ایم اے خاں کی مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج سے نمائندگی

رکن راجیہ سبھا کانگریس ایم اے خاں کی مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج سے نمائندگی
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے رکن راجیہ سبھا مسٹر ایم اے خاں نے آج دہلی میں مرکزی وزیر خارجہ مسز سشما سوراج سے ملاقات کی ۔ حیدرآباد اور تلنگانہ و آندھرا پردیش کے 90 افراد کو جو مقدس مقامات کی زیارت کے لیے عراق روانہ ہوئے ہیں انہیں محفوظ طریقے سے ہندوستان واپس لانے کی یادداشت پیش کی ہے ۔ مسٹر ایم اے خاں نے بتایا کہ انہوں نے آج مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی ۔ انہیں بتایا کہ حیدرآباد سے دو قافلے مسز ثمینہ فاطمہ اور طیبہ کی نگرانی میں عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے روانہ ہوئے ۔ وجئے نگرم سے بھی ایک قافلہ عراق گیا ہوا ہے ۔ یہ تمام لوگ نجف میں پھنسے ہوئے ہیں اور کئی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ انہیں محفوظ طریقے سے ہندوستان واپس لایا جائے ۔ عراق کے حالت خراب ہونے کے بعد ان کے ارکان خاندان پریشان ہیں ۔ مسز سشما سوراج نے مسٹر ایم اے خاں کو بتایاکہ ہندوستانیوں کا تحفظ کرنے اور انہیں محفوظ طریقہ سے وطن واپس لانے کے لیے عراق حکمرانوں سے ربط کئے ہوئے ہیں ۔ عراق میں موجود ہندوستانی سفارتخانہ کا عملہ مسلسل مقامی انتظامیہ اور ہندوستانیوں سے رابطے میں ہے اور انہیں ہندوستان واپس لانے کے لیے تمام اقدامات کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ممکن ہے خصوصی طیاروں کے ذریعہ ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ انہیں حیدرآبادیوں کے نجف میں پھنسے رہنے کی تمام اطلاعات مسٹر ایم اے خاں سے حاصل کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری عراق میں موجود ہندوستانی سفارتخانہ کے عہدیداروں کو ان کی حفاظت کرنے اور تمام سہولتیں فراہم کرنے کے لیے متوجہ کریں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT