Saturday , January 20 2018
Home / سیاسیات / عراق سے ہندوستانیوں کی محفوظ واپسی یقینی بنانے کا وعدہ

عراق سے ہندوستانیوں کی محفوظ واپسی یقینی بنانے کا وعدہ

نئی دہلی۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے آج راجیہ سبھا کو تیقن دیا کہ وہ عراق سے ہندوستانی شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنانے کے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ارکان نے ہندوستان کے عراق میں پھنسے ہوئے کارکنوں کے حال ِ زار پر گہری فکرمندی ظاہر کی تھی۔ تحریک توجہ دہانی کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے تحریک پیش کرنے والے جن

نئی دہلی۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے آج راجیہ سبھا کو تیقن دیا کہ وہ عراق سے ہندوستانی شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنانے کے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ارکان نے ہندوستان کے عراق میں پھنسے ہوئے کارکنوں کے حال ِ زار پر گہری فکرمندی ظاہر کی تھی۔ تحریک توجہ دہانی کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے تحریک پیش کرنے والے جنتا دل (یو) کے مسٹر کے سی تیاگی سے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کی حفاظت اور صیانت خاص طور پر موصل میں قید ہندوستانیوں کی محفوظ وطن واپسی حکومت کے لئے بھی شدید فکرمندی کی وجہ ہے اور ان کی محفوظ واپسی یقینی بنانے کے لئے کوئی دَقیقہ اٹھا نہیں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عراق میں انحطاط پذیر صیانتی صورتِ حال پر گہری فکر ہے۔

TOPPOPULARRECENT