Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / عراق سے 200 ہندوستانیوں کی واپسی

عراق سے 200 ہندوستانیوں کی واپسی

نئی دہلی 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنگ سے متاثرہ عراق سے آج مزید 200 ہندوستانی شہری واپس ہوئے، اِس طرح اب تک 2500 سے زائد شہریوں کی بحفاظت واپسی عمل میں آئی۔ وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ایک اور خصوصی طیارہ کے ذریعہ تقریباً 200 ہندوستانی شہری نجف سے دہلی پہونچے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اب تک 2500 سے زائد شہریوں کی واپسی عمل

نئی دہلی 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنگ سے متاثرہ عراق سے آج مزید 200 ہندوستانی شہری واپس ہوئے، اِس طرح اب تک 2500 سے زائد شہریوں کی بحفاظت واپسی عمل میں آئی۔ وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ایک اور خصوصی طیارہ کے ذریعہ تقریباً 200 ہندوستانی شہری نجف سے دہلی پہونچے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اب تک 2500 سے زائد شہریوں کی واپسی عمل میں آئی۔ عراق میں جنگ شروع ہونے سے پہلے تقریباً 10 ہزار ہندوستانی شہری وہاں موجود تھے۔ وزارت اُمور خارجہ کی جانب سے یہاں پھنسے ہوئے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اِن کی واپسی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایک اندازہ کے مطابق تقریباً 7 ہزار ہندوستانی شہری اِس وقت عراق میں اُن مقامات پر ہیں جو جنگ سے متاثر نہیں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 50 ہندوستانی شہری اب بھی جنگ سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے دو دن قبل ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ عراق سے شہریوں کی واپسی جاری ہے اور آئندہ چند دن میں تقریباً 3 ہزار افراد واپس ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT