Tuesday , February 20 2018
Home / عرب دنیا / عراق :صوبہ انبار میں داعش کیخلاف بڑے آپریشن کا اعلان

عراق :صوبہ انبار میں داعش کیخلاف بڑے آپریشن کا اعلان

بغداد۔ 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق نے صوبہ انبار کے صحرائی علاقے سے جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ کے خاتمے کے لیے بڑے آپریشن کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحادی فضائی مدد کے ذریعے داعش کے خلاف یہ کارروائی عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے اْس اعلان کے دو ماہ سے بھی کم عرصے میں شروع کی جا رہی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں اسلامک اسٹیٹ کو شکست دے دی گئی ہے۔
ایران : 95 فیصد مظاہرین رہا
تہران۔ 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی رکن پارلیمنٹ علی رضا رحیمی نے کہا ہے کہ جنوری میں مظاہروں میں حکام نے تقریباً 5 ہزار افراد کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار شدہ مظاہرین میں سے اب صرف 492 جیلوں میں ہیں جبکہ باقی تمام افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT