Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / عراق : متنازع علاقوں سے 1.75 لاکھ افراد فرار

عراق : متنازع علاقوں سے 1.75 لاکھ افراد فرار

بغداد۔ 28اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے ایک اعلان کے مطابق رواں ماہ اکتوبر کے وسط سے عراق میں وفاقی حکومت اور کردستان کی حکومت کے درمیان بحران کے جنم لینے کے بعد سے اربیل ، نینوی اور دہوک کے صوبوں سے 1.75 لاکھ سے زیادہ افراد نے راہ فرار اختیار کی۔عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ العبادی نے شمالی عراق میں 24 گھنٹوں کی مدت کے لیے کرد فورسز کے خلاف عراقی عسکری فورسز کی حرکت کو روک دینے کا حکم جاری کیا۔

 

شام میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقے کا محاصرہ، اقوام متحدہ کی جانب سے مذمت
دمشق۔ 28اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد حسین کے مطابق شامی دارالحکومت کے نواح میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقے کا محاصرہ قابل مذمت ہے۔ حسین نے کہا کہ محصور علاقے میں کم ازکم ساڑھے تین لاکھ شہری پھنسے ہوئے ہیں اور بچوں کو غذا کی قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے فریقین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دانستہ طور پر شہریوں کو بھوک کا نشانہ بنانے کا عمل روکا جائے۔ ان کے بقول بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ایک قابل مذمت عمل اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

TOPPOPULARRECENT