Monday , June 18 2018
Home / عرب دنیا / عراق میں آئی ایس آئی ایس نے چرچ نذرآتش کردیا

عراق میں آئی ایس آئی ایس نے چرچ نذرآتش کردیا

بغداد ۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شمالی شہر پر قبضہ کے بعد آئی ایس آئی ایس نے یہاں ایک چرچ کو نذرآتش کردیا۔ عیسائیوں کو اپنا مذہب تبدیل کرنے یا پھر جزیہ دینے کی ہدایت کے بعد گرجاگھروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ موصل سے 15 کیلومیٹر دور قدیم کیتھولک چرچ کو بھی آئی ایس آئی ایس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ گذشتہ ہفتہ انہوں نے عیسائیوں کو موصل میں تین اختیارات دیئے تھے کہ وہ اسلام قبول کرلیں یا پھر جزیہ دیں یا پھر انہیں ہلاک کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT