Wednesday , September 26 2018
Home / عرب دنیا / عراق میں اجتماعی قبور سے درجنوں نعشیں برآمد

عراق میں اجتماعی قبور سے درجنوں نعشیں برآمد

بغداد۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی عراق کے شہر تکریت کے قریب ایک اجتماعی قبر سے درجنوں نعشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دولت اسلامیہ ( داعش) نے جو نسل کشی کی مہم شروع کی ہے اس کی وجہ سے عراق میں نعشوں کا انبار لگ رہا ہے ۔ داعش نے ملک بھر میں اپنی اندھادھند کارروائیوں کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کئے

بغداد۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی عراق کے شہر تکریت کے قریب ایک اجتماعی قبر سے درجنوں نعشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دولت اسلامیہ ( داعش) نے جو نسل کشی کی مہم شروع کی ہے اس کی وجہ سے عراق میں نعشوں کا انبار لگ رہا ہے ۔ داعش نے ملک بھر میں اپنی اندھادھند کارروائیوں کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کئے ہیں اس کی کارروائیاں جنگی جرائم کے مترادف ہے ۔ اقوام متحدہ نے بتایا کہ عراق کی صورتحال نازک ہے ۔ قتل عام کے واقعات میں انسانی قدروں کو پامال کردیا ہے ۔ انسانوں کو گرفتار کر کے انہیں ہلاک کرنا ‘ اذیت دینا اور خواتین کی عصمت ریزی کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھتے جارہے ہیں ۔ صوبہ صلاح الدین میں عراقی حکام نے اجتماعی قبروں کا پتہ چلایا ہے جن میں درجنوں نعشیں دفن ہیں ۔ اس علاقہ میں سیکیورٹی فورسیس اور انتہا پسندوں کے درمیان بڑے پیمانے پر کارروائیاں ہورہی ہیں ۔ اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہے ۔ عراقی فوج کو مقامی جنگجو گروپ کی حمایت حاصل ہے جو داعش کے خلاف محاذ آراء ہے۔

TOPPOPULARRECENT