Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / عراق میں اغوا شدہ 39 ہندوستانیوں کی تلاش دو ماہ درکار: وی کے سنگھ

عراق میں اغوا شدہ 39 ہندوستانیوں کی تلاش دو ماہ درکار: وی کے سنگھ

نئی دہلی، 17جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امور خارجہ کے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ نے آج کہا کہ عراق کے موصل سے تین سال پہلے اغواء ہونے والے 39 ہندوستانیوں کا پتہ لگانے میں ایک سے دو مہینے کا کا وقت لگ سکتا ہے ۔ موصل شہر کو داعش کے دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کئے جانے کے اعلان کے بعد عراق کے دورے سے واپس آنے والے مسٹروی کے سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ فضائی حملوں کی وجہ سے تباہ موصل میں اب بھی کہیں کہیں لڑائی جاری ہے اور مکمل طور پر دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے حالات کو معمول پر لانے میں ایک سے دو مہینے کا وقت لگنے کا امکان ہے ۔ جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ بغداد میں عراقی قومی سلامتی کے مشیر سے ان کی بات ہوئی ہے جنہوں نے بتایا ہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق 2014 میں ان ہندوستانیوں کو موصل کی ہوائی پٹی کے پاس سے اغوا کیا گیا تھا اور پھر انہیں ایک اسپتال کی عمارت کی تعمیر کے کام میں لگایا گیا تھا۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT