Tuesday , December 11 2018

عراق میں امریکی سفارت خانہ پر 275 فوجی تعینات

واشنگٹن۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے عراق میں اپنے سفارت خانہ پر شہریوں اور جائیداد کی حفاظت کے لئے 275 فوجی تعینات کردیئے، جبکہ عراق میں شورش پسندوں کی ڈرامائی کارروائی کی وجہ سے تازہ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پینٹگان کے پریس سکریٹری ریئر ایڈمیرل جان کربی نے کہا کہ کئی ٹیمیں جن کی جملہ تعداد 170 فوجیوں پر مشتمل ہے، بغداد پہنچ گئی ہیںاو

واشنگٹن۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے عراق میں اپنے سفارت خانہ پر شہریوں اور جائیداد کی حفاظت کے لئے 275 فوجی تعینات کردیئے، جبکہ عراق میں شورش پسندوں کی ڈرامائی کارروائی کی وجہ سے تازہ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پینٹگان کے پریس سکریٹری ریئر ایڈمیرل جان کربی نے کہا کہ کئی ٹیمیں جن کی جملہ تعداد 170 فوجیوں پر مشتمل ہے، بغداد پہنچ گئی ہیںاور امریکی سنٹرل کمانڈ ایریا میں مقیم رہیں گی۔ ان کی ذمہ داری مرکزی کمانڈ پر ہوں گی۔ ان کے علاوہ تقریباً 100 فوجی اس علاقہ میں فضائی، صیانتی اور دفاعی تائید فراہم کریں گے۔ ضروری ہو تو فوج میں سے کسی کو بھی تربیت دی جاسکے گی تاکہ امریکی سفارت خانہ کے موجودہ صیانتی عملہ کے علاوہ مزید فوجیوں کو سفارت خانہ کی جانی و مالی حفاظت کے لئے تعینات کیا جائے۔ قبل ازیں دن میں صدر امریکہ براک اوباما نے امریکی کانگریس کو اطلاع دی تھی کہ عراق میں امریکی سفارت خانہ، شہریوں اور ان کی جان و مال کی حفاظت کے لئے مزید فوجی روانہ کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT