Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / عراق میں امریکی شہریوں کے اغوا کی توثیق

عراق میں امریکی شہریوں کے اغوا کی توثیق

بغداد ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے نے عراق میں متعدد امریکی باشندوں کو اغوا کیے جانے کی توثیق کر دی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے: ’ہم لوگ عراقی حکام کے مکمل تعاون کے ساتھ ان لوگوں کی نشاندہی اور بازیابی کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘ عراق میں سکیورٹی حلقوں سے ملنے والی غیر مصدقہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ تین امریکی باشندوں اور ان کے ایک ترجمان کو بغداد کے جنوبی علاقے سے اغوا کیا گیا۔ تاہم امریکی حکام نے یہ وضاحت نہیں کی ہے کہ مغویوں کی تعداد کیا ہے اور انھیں کہاں سے اغوا کیا گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ تین کنٹراکٹرس جمعہ سے غائب ہیں۔ سینیئر سکیورٹی اہلکار نے کہا: ’ایک کمپنی نے اتوار کو رپورٹ دی ہے کہ اس کے عملے کے تین ارکان دو دن سے لاپتہ ہیں۔ وہ امریکی کنٹراکٹرس ہیں۔ اور ہم اطلاع کی تحقیقات کر رہے ہیں۔‘ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ’بیرون ملک امریکی شہریوں کی حفاظت اور سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔اگر یہ معاملہ سنگین صورت اختیار کرتا ہے تو یہ عراق میں استحکام اور ترقی کی کوششوں کو بڑا دھکا لگ سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT