Saturday , September 22 2018
Home / عرب دنیا / عراق میں بم دھماکہ 32 افراد ہلاک

عراق میں بم دھماکہ 32 افراد ہلاک

بغداد۔ /21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بمبار نے اپنے آپ کو اپنی پک اپ لاری میں جو دھماکو مادوں سے بھری ہوئی تھی دھماکہ سے اڑادیا ۔ جس کی وجہ سے 32 افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ عراق کے ایک قصبہ میں شام کے وقت بازار میں پیش آیا۔ یہ علاقہ عراق کی مرکزی حکومت اور کرد علاقائی عہدیداروں کے درمیان متنازعہ ہے ۔ عراقی عہدیداروں کے بموجب طاقتور بم دھماکہ توزخورماتو میں پیش آیا جس سے ہلاکتوں کے خلاف زخمیوں کی تعداد کم از کم 80 ہے ۔ 6 فوجی بھی مہلوکین میں شامل ہیں ۔ عراقی پولیس اور ہاسپٹل کے عہدیداروں نے کہا کہ آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔ توزخورماتو پر عراقی فوج نے قبضہ کرلیا ہے ۔ اپریل 2016 ء میں فوج اور کرد جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں تھی۔

TOPPOPULARRECENT