Saturday , September 22 2018
Home / عرب دنیا / عراق میں بم دھماکے ، کم از کم 22 ہلاکتیں

عراق میں بم دھماکے ، کم از کم 22 ہلاکتیں

بغداد ، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراقی دارالحکومت میں اور اس کے قریب بمباریوں اور شمالی شہر کرکوک میں پیش آئے ایک دھماکہ کے نتیجہ میں آج کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے، سیکوریٹی اور طبی عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ یہ حملے اس پس منظر میں پیش آئے کہ سیکوریٹی فورسیس اور اتحادی شیعہ جنگجو اور سنی قبائیلی اس علاقہ پر دوبارہ قبضہ کیلئے لڑ رہے ہیں جو اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) جہادی گروپ کی زیرقیادت عسکریت پسندوں کے کنٹرول میں ہے جنہوں نے ملک کے بڑے حصوں کو جون میں اپنے قبضہ میں لے لیا تھا۔ بغداد میں شیعہ اکثریتی ضلع کرادا میں ایک کار بم دھماکہ ہوا، جس سے کم از کم 8 افراد مارے گئے اور زائد از 20 کو زخم آئے جبکہ بایا علاقہ میں لب سڑک بم دھماکے سے 4 ہلاکتیں ہوئی اور کم از کم 11 زخمی ہوئے۔ دارالحکومت کے جنوب میں ایک اور کار بم دھماکہ محمودیہ کی مارکٹ کے قریب پیش آیا جس سے کم از کم 2 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے جبکہ ملک کے شمال میں وسطی کرکوک میں پیش آئے موٹر سائیکل بم دھماکہ سے 8 افراد کی جان گئی اور 13 دیگر زخمی ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT