Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / عراق میں تمام 39ہندوستانی یرغمالی ہنوز زندہ

عراق میں تمام 39ہندوستانی یرغمالی ہنوز زندہ

ہلاکت پر ایک لڑکے کا دعویٰ ناقابل یقین ، لوک سبھا میں سشماسوراج
نئی دہلی ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج نے آج کہا کہ عراق میں دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے ہندوستانی ہنوز زندہ ہیں اور تیقن دیا کہ انہیں واپس لانے کیلئے حکومت ہر ممکن مساعی کررہی ہے۔ باور کیا جاتا ہے کہ عراق میں گذشتہ سال پنجاب سے تعلق رکھنے والے 39ہندوستانیوں کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ جن میں سے ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ اس نے دعویٰ کیا تھا کہ دوسروں کو شاید ہلاک کردیا گیا ہے۔ سشماسوراج نے لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ اگر وہ پھنسے ہوئے رہتے تو حکومت بہت پہلے ہی انہیں وطن واپس لاچکی ہوتی لیکن وہ دہشت گردوں کے یرغمالی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’’میں قطعاً یہ نہیں سمجھتی کہ وہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ اگر اس لڑکے کے دعوے کو سچ مان لیا جاتا تو میں ایوان سے کہتی کہ تمام افراد فوت ہوچکے ہیں لیکن ہم اس کے دعوے پر یقین نہیں کرتے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ان یرغمالیوں کو تلاش کررہے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT