Saturday , December 15 2018

عراق میں حملوں کی تازہ لہر، کم از کم 43 افراد ہلاک

بغداد ۔ 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عراقی عہدیداروں کا کہنا ہیکہ بغداد کے اطراف و اکناف تجارتی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے حملوں کی لہر میں کم از کم 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بم دھماکوں میں مہلک ترین حملہ ایک خودکش بمبار نے دارالحکومت کے مشرقی علاقہ نیو بغداد میں نماز ظہر کے بعد ایک مسجد سے باہر نکلنے والے شیعہ مصلیوں کو نشانہ بناکر انجام دیا۔ اس نے خود کو دھماکہ سے اڑا کر کم از کم 15 دیگر افراد کو ہلاک کردیا جبکہ 32 افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس کے بعد بغداد کے جنوب میں واقع شہروں میں پے در پے کام بم دھماکے پیش آئے۔ کربلا میں دھماکہ سے 12 عام شہری ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہوگئے۔ شہر حیلا میں علحدہ علاقوں میں دو بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجہ میں 11 افراد ہلاک اور 26 دیگر زخمی ہوئے۔ بغداد کے دو علحدہ حملوں میں مزید 5 افراد ہلاک ہوئے۔ طبی عہدیداروں نے اموات کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔ تاہم انہوں نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بات کی کیونکہ انہیں معلومات جاری کرنے کا مجاز نہیں گردانا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT