Monday , September 24 2018
Home / عرب دنیا / عراق میں حملے ، 21 افراد ہلاک

عراق میں حملے ، 21 افراد ہلاک

بغداد 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) سارے عراق میں حملوں کی لہر نے جس میں نسلی طور پر مخلوط آبادی والے شہر میں دوہرے کار بم دھماکے شامل ہیں، آج 21 افراد کی جان لے لی جبکہ تشدد میں ایک سال سے جاری اضافے میں کمی کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ بغداد کے اطراف و اکناف کے ساتھ ساتھ اس کے شمال میں صلاح الدین اور کرکک صوبوں میں پیش آئے تشدد میں لگ بھگ 50 افراد زخمی بھی ہوئے، جو تمام لگ بھگ روزانہ خونریزی سے متاثر ہورہے ہیں۔ یہ حملے ایک روز بعد ہوئے جبکہ ایک خودکش بمبار نے لڑائی سے دوچار صوبہ انبار میں عسکریت پسندوں سے لڑنے والے کلیدی مخالف القاعدہ لیڈر کو ہلاک کردیا تھا۔ آج کے مہلک ترین واقعہ میں دو گاڑیوں نے کرکک کے وسط میں دھماکہ کیا جس سے آٹھ افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوگئے۔

بحرین میں 23 سال سے مقیم ہندوستانی شہری فوت
دوبئی 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) 58 سالہ ہندوستانی شہری جو 23 سال سے بحرین میں مقیم تھا اور ایک بار بھی وطن نہیں آیا تھا، انتقال کرگیا۔ اِس کی تدفین اُس کے وطن مالوف میں عمل میں آئی۔ کیرالا کا متوطن پی کے جے کمار برسوں سے اپنے خاندن کے ساتھ ہی ربط رکھے ہوئے نہیں تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ اُس کی نظر بھی کمزور تھی وہ اپنے گھر میں گرنے کی وجہ فوت ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT