عراق میں داعش نے ہیلی کاپٹر مار گرایا، دونوں پائلٹ ہلاک

بغداد۔ 13ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) عراقی حکومت کے ایک ذمہ دار نے اس اعلان کے ساتھ کہ داعش نے ایک ہیلی کاپٹر کو مارگرا ہے، غیرمعمولی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ داعش کے عسکریت پسند طیارے مار گرانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور معاون پائلٹ دونوں ہی ہلاک ہو گئے ہیں، جس کا صاف مطلب ہے کہ داعش آئندہ دنوں امریکی قیادت میں جاری

بغداد۔ 13ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) عراقی حکومت کے ایک ذمہ دار نے اس اعلان کے ساتھ کہ داعش نے ایک ہیلی کاپٹر کو مارگرا ہے، غیرمعمولی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ داعش کے عسکریت پسند طیارے مار گرانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور معاون پائلٹ دونوں ہی ہلاک ہو گئے ہیں، جس کا صاف مطلب ہے کہ داعش آئندہ دنوں امریکی قیادت میں جاری فضائی کارروائیوں میں زیراستعمال جنگی طیاروں کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے۔ اب تک داعش (دولت اسلامیہ عراق و شام) کی پیش قدمی روکنے میں عالمی اتحادیوں کی یہ فضائی کارروائیاں ہی کسی حد تک کامیاب رہیں، جو ماہ ستمبر سے مختلف ملکوں کی طرف سے جاری ہیں۔ ہیلی کاپٹر کو شیعہ کمیونٹی کیلئے مقدس شہر سمارا میں کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے ایک سینئر ذمہ دار کے مطابق سنی عسکریت پسندوں نے راکٹ لانچر داغ کر ای۔ سی 635 ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے۔ فوجی ذرائع نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے۔ اتحادی فضائی کارروائی کے باوجود داعش کی جرأت حکام کیلئے سخت باعث تشویش ہے۔

TOPPOPULARRECENT