Tuesday , January 23 2018
Home / عرب دنیا / عراق میں داعش کے ہاتھوں 6 افراد کا برسرعام قتل

عراق میں داعش کے ہاتھوں 6 افراد کا برسرعام قتل

بغداد۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ عینی شاہدین کے بموجب دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے برسرعام 6 عراقی فوجیوں کا صوبہ عنبر میں قتل کردیا جہاں داعش کی پیش قدمی جاری ہے، حالانکہ امریکہ زیر قیادت فضائی حملوں میں شدت پیدا ہوچکی ہے۔ ایک فوجی وردی میں تھا اور 5 شہری لباس میں ملبوس تھے۔ انھیں ایک دیوار کے پاس قطار میں کھڑا کرکے ان کے سروں می

بغداد۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ عینی شاہدین کے بموجب دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے برسرعام 6 عراقی فوجیوں کا صوبہ عنبر میں قتل کردیا جہاں داعش کی پیش قدمی جاری ہے، حالانکہ امریکہ زیر قیادت فضائی حملوں میں شدت پیدا ہوچکی ہے۔ ایک فوجی وردی میں تھا اور 5 شہری لباس میں ملبوس تھے۔ انھیں ایک دیوار کے پاس قطار میں کھڑا کرکے ان کے سروں میں گولیاں ماردی گئیں۔ داعش نے ایک پولیس اسٹیشن کو بھی بم حملہ کا نشانہ بنایا۔ دولت اسلامیہ کے عسکریت پسند زبردستی پولیس اسٹیشن میں داخل ہوگئے تھے۔ صوبہ عنبر میں پریشان حال عراقی فوج کے خلاف ان کی کامیابی سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں، حالانکہ امریکہ نے عسکریت پسندوں کے خلاف صوبہ عنبر میں اپنی فضائی بمباری میں شدت پیدا کردی ہے۔ امریکہ زیر قیادت ان فضائی حملوں میں بعض علاقائی عرب ممالک بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT