Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / عراق میں داعش کے 11دہشت گرد ہلاک

عراق میں داعش کے 11دہشت گرد ہلاک

بغداد، 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے مغربی صوبہ انبار میں سلامتی دستہ نے ایک مہم میں اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ عراقی فوج نے کل بتایا کہ فوج اور نیم فوجی قبائلی سنی جنگجوؤں نے انبار کے ریگستانی علاقے میں داعش کے مقبوضہ شہروں سے تین کلو میٹر دور واقع اس کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے 11 دہشت گردوں کو مار گرایا۔دو دن تک چلنے والی اس مہم کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور ایک بم بنانے والے اڈے ، کار بم، موٹر سائیکلوں میں نصب بم اور سڑک کنارے نصب کئے گئے 22 بموں کو تباہ کر دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT